پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، نیب گواہان کے بیانات آج بھی قلمبند نہ ہوسکے

نیب گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہونے اور وکیل صفائی سردار لطیف کھوسہ کے موجود نہ ہونے پر عدالت نے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں آج بھی نیب گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردارمظفرعباسی، امجد پرویز، سہیل عارف اور عرفان بھولا عدالت پیش ہوئے جبکہ وکیل صفائی سردار لطیف کھوسہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ وکلا صفائی نے استدعا کی کہ لطیف کھوسہ آج دستیاب نہیں، اس لیے ان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔ بعدازاں احتساب عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button