پاکستان

توشہ خانہ کیس، نیب کی عدالت سے انکوائری کیخلاف درخواست خارج کرنیکی استدعا

سابق وزیراعظم تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے لہذا درخواست خارج کی جائے نیب کے جواب کے مطابق عمران خان کو سوالنامہ بھیجا مگر سوالات کے جواب نہیں دئے گئے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب نے انکوائری کیخلاف عمران خان کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا ۔نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سابق وزیراعظم تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے لہذا عمران کی درخواست خارج کی جائے نیب کے جواب کے مطابق عمران خان کو سوالنامہ بھیجا مگر سوالات کے جواب نہیں دئے گئے ،عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے ۔

عمران خان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی عمران خان جان بوجھ کر معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتے ہیں عمران خان کو قانون کے مطابق ہی نوٹس بھیجا گیا سوالات بھی پوچھے ،عمران خان نے جو جواب بھیجا اسے جواب نہیں کہا جا سکتا،عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 58تحائف رکھے ،نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کی درخواست خارج کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button