پاکستان

 توشہ خانہ کیس:سپریم کورٹ نے حکم نامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے میرٹس پر دلائل ابھی نہیں دیے گئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر گزشتہ روز کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے میرٹس پر دلائل ابھی نہیں دیے گئے، کیس کی اب تک کی سماعت کو زیر التوا کیس نہ سمجھا جائے۔ حکمنامے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر کسی اور بینچ کے سامنے کیس مقرر ہو سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت 4 اگست کو ہو گی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 2 اگست کوکیس کی سماعت کی تھی۔ سپریم کورٹ نےکہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کےبعد ممکن ہےیہ بینچ آئندہ سماعت پردستیاب نہ ہو۔ واضح رہےکہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی توشہ خانہ ٹرائل فوری روکنےکی استدعا مسترد کردی تھی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی درخواست غیر مؤثر ہو چکی تھی پھر بھی ہم نے سنا اور حکم دیا، ہم صورتِ حال کو سمجھ رہے ہیں، ہم نے سمجھا تھا ہائی کورٹ آپ کو بہتر آرڈر دے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں پھر سپریم کورٹ میں کیس لگالیں گے، ممکن ہے کل ہائی کورٹ ٹرائل ہی روکنے کا حکم دے دے، ہائی کورٹ سے آرڈر آنے کے بعد کیس کو سماعت کے لیے مقررکریں گے۔

9

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button