پاکستان

توہین الیکشن کمیشن، عمران پر فردم جرم عائد کرنے کی تاریخ فائنل کر دی گئی

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کی جائے گی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر، انٹرنیوز)توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کی تاریخ فائنل کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ کل میں سمجھا کہ مجھے ایک ریکارڈ ملا ہے آج معلوم ہوا کہ فائل میں دونوں ریکارڈ تھے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے، ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ اگلی سماعت پر آجائیں گے؟ جس پر شعیب شاہین نے کہا کوشش ہو گی، اگلی سماعت ستمبر میں رکھیں، آج کل ہماری چھٹیاں ہیں۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگست کی تاریخ لیں، پھر ہم مصروف ہو جائیں گے،وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہم بھی کچھ سکھ کا سانس لیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کے نمائندے نے کہا کہ مجھے ایک ریکارڈ چاہیے، دونوں ریکارڈ ای سی پی کے پاس تیار تھے۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال جانا ہے، وہ کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ آج تو چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنا تھی، فرد جرم عائد کرنے کے لیے ان کی حاضری لازمی ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button