پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

کیس میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان اور فواد چوہدری کا جیل ٹرائل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے توہین الیکشن کمیشن ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے تحت عمران خان اور فواد چوہدری کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہوگا۔ توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت 13 دسمبر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ وزارت داخلہ نے عمران خان اور فواد چوہدری کا ٹرائل جیل میں کرنے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت قانون کی رائے کے بعد جیل میں ٹرائل کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button