پاکستان

توہین عدالت کیس، ڈی سی اسلام آباد کو جاری شوکاز نوٹس واپس

وکیل کی استدعا پر عدالتی سماعت سے غیر حاضر ہونے پرجاری کیے گئے شوکاز نوٹس کو واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شوکاز نوٹس ڈسچارج کرد

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو توہین عدالت کیس میں غیر حاضری پر جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیایہ نوٹس کیوں واپس لیا گیا ؟ پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کو توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران غیر حاضر رہنے پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ ڈی سی اسلام آباد اپنے وکیل راجہ رضوان عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالتی سماعت سے غیر حاضر ہونے پرجاری کیے گئے شوکاز نوٹس کو واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے شوکاز نوٹس ڈسچارج کردیا۔ ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودیہ جانے اور آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنی دینے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے کہا توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو جمعہ کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے مزید کہا کہ فیصلے کے روز ملزم کا ہونا لازم ہے، استثنی کی درخواست خارج کی جاتی ہے، دو تین دن رہ گئے ہیں، جمعہ کے بعد یہ بے شک بیرون ملک چلے جائیں۔ علاوہ ازیں عدالتی حکم عدولی پر شہریار آفریدی کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ ہے جو یکم مارچ کو سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button