پاکستان

توہین عدالت کی سزا پانے والے اعلیٰ سرکاری افسر کو ضمانت کیسے ملی؟

سابق ممبر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کو معافی مانگنے پرضمانت ملی، عدالت نے سرکاری افسر کو آئندہ محتاط رہنے کا حکم بھی دے دیا

راولپنڈی(کھوج نیوز) غیر مناسب رویے پر توہین عدالت کی سزا پانے والے اعلیٰ سرکاری افسرکو ضمانت کیسے ملی؟ اس حوال سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول جج عادل سرور نے گرفتار اعلی سرکاری افسرعمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے ساتھ ہی سرکاری افسر کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کردیا۔ عدالت نے سرکاری افسر کو آئندہ محتاط رہنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ عدالت میں غیر مناسب رویے پر سابق ممبر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔ سابق ممبر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button