پاکستان
جانوروں کےسیل پوائنٹس پرنو پرافٹ نولاس،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا اہم اعلان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےعیدالاضحیٰ پرصفائی کےانتظامات وقت سےپہلےمکمل کرنےکا حکم دیا ہے
لاہور(کھوج نیوز) جانوروں کےسیل پوائنٹس پرنو پرافٹ نولاس،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا اہم اعلان سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نےجانوروں کےسیل پوائنٹس پرنو پرافٹ نولاس کےتحت خدمات فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےعیدالاضحیٰ پرصفائی کےانتظامات وقت سےپہلےمکمل کرنےکا حکم دیا ہے۔ وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نےتمام چیف افسرزکوفیصلے پرعمل درآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی۔
ذیشان رفیق کا کہنا ہےکہ بیوپاریوں اورشہریوں کو سیل پوائنٹس پر ہرممکن سہولت مہیا کی جائےگی۔ صفائی کےانتظامات کی نگرانی کےلیےسیکریٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں کنٹرول روم قائم ہوگا۔