پاکستان

جاپانی حکومتی کی دعوت’ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے

ٹوکیو ائیرپورٹ پر جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑاور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی حکومت کی دعوت پر وزیرخارجہ پاکستان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو ائیرپورٹ پر جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑاور جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید پہلے ہی جاپان پہنچ چکے ہیں۔ دورہ جاپان میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جاپانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button