پاکستان

ججزسمیت سب لوگ قابل احتساب ہیں: چیف جسٹس نےتلوار لٹکا دی

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان مذاق تو نہیں ہے، اس ملک کو مذاق نہ بنایا جائے کہ جو دل چاہے کریں

اسلام آباد(کھوج نیوز) ججزسمیت سب لوگ قابل احتساب ہیں: چیف جسٹس نےتلوار لٹکا دی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان مذاق تو نہیں ہے، اس ملک کو مذاق نہ بنایا جائے کہ جو دل چاہے کریں، پورے ملک کو نچوایا پھر اوپر سے حکم آیا تو نظرِ ثانی واپس لینے کا کہہ دیا، نظرِ ثانی دائر کرنا تو ٹھیک ہے مگر 4 سال بعد واپس لینا عجیب فیصلہ ہے، ججز سمیت سب لوگ قابل احتساب ہیں، ایسا تاثر ہے کہ سپریم کورٹ بھی باہر سے کنٹرول ہو رہی ہے، کہا جاتا ہے کہ فلاں کیس میں فلاں فیصلہ ہو گا، عدالت میں سچ کوئی نہیں بولتا کہ کس کے کہنے پر نظرِ ثانی درخواست کی، نفرتیں پھیلا کر پھر لوگ خود پیچھے ہٹ جاتے ہیں، سڑکیں بند کرنے اور املاک جلانے والوں کو ہیرو کہا جاتا ہے، پہلے دھرنے کے حق میں بیانات دیے، اب عدالت آکر کہہ رہے ہم  کیس نہیں چلانا چاہتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button