پاکستان

ججز تقرری کا معاملہ، اعلیٰ کمیٹی تشکیل ، جسٹس منصور علی شاہ سربراہ مقرر

کمیٹی میں ہر ہائیکورٹ کا ایک جج اور تمام بار کونسلوں کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا'کمیٹی اعلی عدلیہ میں ججز کی نامزدگیوں سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ پیش کرے گی

اسلام آباد (کھوج نیوز) سپریم کورٹ، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز تقرری کے معاملے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں کمیٹی تشکیل کا فیصلہ اکثریتی رائے سے ہوا۔جسٹس منصور علی شاہ کو کمیٹی کا سربراہ تعینات کیاگیاہے ۔کمیٹی میں ہر ہائیکورٹ کا ایک جج شامل ہوگا۔کمیٹی میں تمام بار کونسلوں کا ایک نمائندہ بھی شامل ہوگا۔کمیٹی اعلی عدلیہ میں ججز کی نامزدگیوں سمیت دیگر معاملات پر رپورٹ پیش کرے گی۔ جوڈیشل کمیشن نے کمیٹی کو 15 جنوری 2024ء تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس فائز عیسی سربراہی میں ہوا۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے موجودہ ممبر سرمد جلال عثمانی کی مدت 21 نومبر کو مکمل ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button