پاکستان

ججز کےاحتساب کے لئے آئینی ترمیم منظورکروانے کا فیصلہ

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے ججز کے احتساب کے لئے آئینی ترمیم منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ججوں کی تعیناتی کے لیے آئینی ترمیم کی ہدایت کردی ہے۔ جوفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے پر بھی باتیں سننے میں آرہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  تاہم ابھی تک بطور وزیرِ قانون اس پر انہیں کام کی ہدایت نہیں ملی ، لیکن وہ اس معاملے کو مسترد نہیں کریں گے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گزشتہ سال 21 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے اپنے گھر میں کیمروں کا بتایا تھا ۔ مگر اُس وقت ن لیگ کی حکومت نہیں تھی اور نہ ہی وہ وزیر تھے ، بلکہ نگران حکومت آچکی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button