پاکستان

ججز کے خلاف شکایات،چیف جسٹس نے بڑا قدم اُٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)ججز کے خلاف شکایات،چیف جسٹس نے بڑا قدم اُٹھا لیا، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کے خلاف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کل ساڑھے 11 بجے ہو گا۔

جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button