پاکستان

جج دھمکی کیس، گرفتاری کا خوف، عمران خان اڑن چھو منتر’ منظر عام سے غائب

عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا؟ عمران خان اپیل دائر کرتے ہیں لیکن خود عدالت پیش نہیں ہوتے، پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے،عدالت نے20 ہزار روپے کے مالیتی ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔منگل کے روزکیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی۔

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی جبکہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکلاء علی بخاری اور فیصل چودہدری پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے، عمران خان کی گزشتہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورنہیں ہوئی، عمران خان کی آج بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں ہونی چاہیے اور عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے چاہئیں، عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ویسے ہی جاری ہیں۔ پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا؟  وارنٹ پر عمران خان کی جانب سے ہمیشہ اپیل دائر ہوجاتی ہے، عمران خان اپیل دائر کرتیہیں لیکن خود عدالت پیش نہیں ہوتے، توشہ خانہ کیس میں وارنٹ کی تعمیل کے لیے جانے والے ایس پی کو تحریک انصاف نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ عمران خان کے وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد انتظامیہ نے عدالت شفٹ کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، عمران خان کی سکیورٹی واپس لینے سے متعلق وفاقی حکومت سے عدالت نے جواب طلب کر رکھاہے، عمران خان کو ان کی مرضی کی سکیورٹی مہیا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے سے محبت ہے۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے دیگر مقدمات کی ضمانت کا معاملہ زیرالتوا ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان ابھی مکمل طور  پر ٹھیک طرح نہیں چل پا رہے، عدالت کو عمران خان کی سکیورٹی سیمتعلق بھی انتظامات دیکھنے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دوبار خارج ہوچکی ہیں، اس پر فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ آج نیا دن ہے تو نئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بنتی ہے، عمران خان اس سے قبل کچہری بھی آتے رہتے تھے، ملک کی تاریخ میں سابق وزرائے اعظم کو سکیورٹی نہ دینیکے باعث ان کی جانیں چلی گئیں۔ دوران سماعت عمران خان کی وارنٹ کی عدم تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔وکیل علی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان  کی وارنٹ تعمیلی رپورٹ بنی گالا بھیجی گئی ہے، عمران خان بنی گالا رہتے ہی نہیں، آئندہ رپورٹ زمان پارک بھیجیں۔عمران خان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی۔عدالت نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کیکیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے  ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے اور  وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرنیکی ہدایت کردی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button