پاکستان

جسٹس اطہر من اللہ اور اسٹیبلشمنٹ میں جنگ کیوں؟ صحافی عبدالقیوم نے وجوہات بتا دیں

عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری اس محاذ آرائی کے کیا نتائج نکلیں گے ، کم از کم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ یہ کشیدگی ملکی مفاد میں ہرگز نہیں ہے: عبدالقیوم صدیقی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینئر صحافی اور تجزیہ کار عبدالقیوم صدیقی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے قومی منظر نامے پر جو محاذ آرائی ہوتی دکھائی دے رہی ہے وہ اصل جنگ ہے اور یہ جنگ اسٹیبلشمنٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اطہر من اللہ کے درمیان جاری ہے ۔یہ بات بھی جانتے ہیں کہ جسٹس اطہر من اللہ کا جھکائو بانی پی ٹی آئی کی جانب رہا ہے اور تاحال یہ جھکائو ایسی طرف ہے۔ عبدالقیوم صدیقی نے کہا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری اس محاذ آرائی کے کیا نتائج نکلیں گے ، کم از کم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ یہ کشیدگی ملکی مفاد میں ہرگز نہیں ملک میں عدم استحکام ہوگا تو غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور آئی ایم ایف کو بھی مطمئن نہیں کیا جا سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button