پاکستان

جسٹس شہزاد کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس نعیم افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے

اسلام آباد: چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے جوڈیشل کمیشن نے جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے جسٹس شہزاد کے نام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دیکر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button