پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ ایک باصول جج،پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن

بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر میموگیٹ انکوائری رپورٹ لکھی تو 2012ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت ان سے ناراض ہوگئی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جسٹس فائز عیسیٰ ایک باصول جج،پی ٹی آئی کا بڑا یوٹرن ، حامد میر لکھتے ہیں کہ تحریک انصاف والوں کو قاضی فائز عیسیٰ کی ذات میں اچانک ایک بااصول جج نظر آنے لگا ہے اور ان کے خیال میں قاضی صاحب چیف جسٹس بنکر پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرینگے۔ پہلے بھی کئی مرتبہ عرض کر چکا ہوں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ہر حکومت ناراض ہو جاتی ہے۔بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر میموگیٹ انکوائری رپورٹ لکھی تو 2012ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت ان سے ناراض ہوگئی۔ 2016ء میں کوئٹہ میں ایک بم دھماکے میں 75 افراد شہید ہوگئے اس دھماکے کی انکوائری رپورٹ پر مسلم لیگ ن کی حکومت ناراض ہو گئی اور اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پریس کانفرنس میں انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button