پاکستان

جسٹس مظاہر علی نقوی کا معاملہ، چیئرمین پی اے سی نے اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں جسٹس مظاہر علی نقوی کے حوالے سے بھجوائے گئے معاملہ پر تفصیلا غور ہوگا، ان کے موجود اثاثہ جات ، جائیداد ، آمدن ، اخراجات سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرنیکا فیصلہ ہو گا

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی، آن لائن ) قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس مظاہر علی نقوی کا معاملہ پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کو تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی جانب سے جسٹس مظاہر علی نقوی کا معاملہ بھجوائے جانے کے بعد چیئرمین پی اے اسی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوںنے پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کو تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کرلیا ہے ، اجلاس کی صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین نورعالم خان کریں گے ، ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں جسٹس مظاہر علی نقوی کے حوالے سے بھجوائے گئے معاملہ پر تفصیلا غور ہوگا۔ اجلاس میں کمیٹی کی جانب سے جسٹس مظاہر علی نقوی کے ملک بھر میں موجود اثاثہ جات ، جائیداد ، آمدن ، اخراجات ، گاڑیوں اور سفری اخراجات کا ریکارڈ طلب کرنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button