پاکستان

جلا ؤگھیراؤ کیس: اسد عمر، یاسمین راشد و دیگر کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے،جج عبہر گل خان کے ریمارکس نے سب کو حیران کر دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر، آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 6 مئی تک توسیع کر دی۔

کینال روڈ پر جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، فرخ حبیب اور مسرت جمشید چیمہ نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی، جے آئی ٹی کے سربراہ آفتاب پھلروان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے، انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مقدمہ پر سماعت کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش میں کیا پراگریس ہے، سربراہ جے آئی ٹی آفتاب پھلروان نے عدالت کو بتایا کہ مسرت جمشید چیمہ اور فرخ حبیب نے ابھی تک تفتیش جوائن نہیں کی، مسرت جمشید چیمہ کے وکیل نے جواب دیا کہ ہم نے جے آئی ٹی کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ریمارکس دیئے کہ اگر جے آئی ٹی ختم بھی ہو جاتی ہے تو بیان تو ریکارڈ کرانا ہے۔بعد ازاں عدالت نے اسد عمر، فرخ حبیب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 6 مئی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ کیس سن کر فیصلہ کریں گے۔عدالت نے مسرت چیمہ اور فرخ حبیب کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button