پاکستان

جناح اسپتال میں ایکسرے اور خون ٹیسٹ کرنیوالی مشینیں خراب، مریض رل گئے، اعلیٰ حکام نے چپ سادھ لی

جناح ہسپتال کی ایکسرے اور خون ٹیسٹ کرنے والی مشینیں عرصہ دراز سے خراب ہیں ، یہاں پر آنے والی مریضوں کو ایکسرے اور خون ٹیسٹ کروانے کی بناء پر لوٹاجا رہا ہے

لاہور(کھوج نیوز) جناح اسپتال کی ایکسرے مشینیںخراب ہونے کے ساتھ خون کا ٹیسٹ کرنے والی مشینیں بھی خراب، مریض باہر سے مہنگے داموں ٹیسٹ اور ایکسرے کروانے پر مجبور جبکہ انتظامیہ نے خاموشی سادھ لی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح ہسپتال غریبوں کے لئے درد سر بن گیا، روزانہ کی بنیاد پر آنے والے سینکڑوں مریض در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال کی ایکسرے اور خون ٹیسٹ کرنے والی مشینیں عرصہ دراز سے خراب ہیں ، یہاں پر آنے والی مریضوں کو ایکسرے اور خون ٹیسٹ کروانے کے نام سے بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ جناح ہسپتال میں مشینیں خراب ہونے کے باوجود بھی اسپتال میں موجود ملازمین مریضوں اور ان کے لواحقین سے ٹیسٹوں کے نام پر پیسے بٹور رہے ہیں جبکہ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹرز اسپتال میں داخل مریضوں کو آپریشن سے ایک دن قبل مہنگے ٹیسٹ لکھ کر دیتے ہیں یہ کروا کر لائیں جس کے بعد اسپتال میں سہولیات نا ہونے کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین کو مجبوراً باہر سے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر جو ٹیسٹ لکھ کر دیتے ہیں اسپتال کا عملہ مریضوں کے لواحقین کو باقاعدہ طور پر لیبارٹری کا نام بتاتے ہیں کہ اس لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں کیونکہ عملے نے لیبارٹری والوں سے ملی بھگت کی ہوتی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا حصہ وصول کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button