پاکستان

جناح ہائوس توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کی بہنوں نے بیان ریکارڈ کروا دیا

عمران خان کی دونوں بہنوں نے جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے لاتعلقی کا اظہار کیا: ذرائع

لاہور(کرائم رپورٹر، نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان 9 مئی جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملے کے کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان نے 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں نے جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عظمی خان نے بیان دیا کہ میں جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک تھی، جناح ہاؤس میں ہونے والی تو ڑ پھوڑ اور جلاگھیرا سے تعلق نہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلا ؤگھیراکے وقت زمان پارک میں موجود تھی۔ جے آئی ٹی نے دونوں بہنوں کوبیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button