پاکستان

جناح ہائوس حملہ کیس، پنجا ب حکومت نے یاسمین راشد کی گرفتاری کیلئے پلان بنا لیا

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 26 جون کو پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کریگا، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہے

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانٹیرنگ ڈیسک) جناح ہائوس حملہ کیس، پنجا ب حکومت نے یاسمین راشد کی گرفتاری کیلئے پلان بنا لیا ‘ پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی رہنما یاسمین راشد کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 26 جون کو پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کریگا، عدالت نے پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاس حملہ کیس سے بری کر دیا تھا۔ پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالت کا یاسمین راشدکو مقدمے سے بری کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، پنجاب حکومت کا موقف ہیکہ یاسمین راشد کو قانون کے برعکس مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس سے یاسمین راشد کی بریت کی وجہ ناقص تفتیش بنی ہے، 9 مئی کے درج مقدمے میں یاسمین راشد نامزد ہی نہیں تھیں، ایف آئی آر میں یاسمین راشد کی موجودگی صرف جناح ہاؤس کے باہر پائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)نے جناح ہاؤس حملے میں یاسمین راشدکا نام شامل کیا مگر لاہورپولیس اور پراسکیوشن یاسمین راشد کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں کردارثابت نہ کر سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button