پاکستان

جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش، پرویز خٹک نے بڑا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہےکہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش ضرور کی لیکن غیر معینہ مدت کی توسیع کی بات درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان ان سے وزارت داخلہ کا وعدہ کرکے مکرگئے، وہ جھوٹے شخص ہیں، صدر پاکستان بننےکی بھی پیشکش کی گئی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔

عمران خان دور میں وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جب ہم نے جنرل باجوہ کو توسیع کی پیشکش کی اس وقت تک دیر ہوچکی تھی اور پانی سر سے اونچا ہوچکا تھا، جنرل باجوہ کو غیرمعینہ مدت تک کی توسیع کی پیشکش کی بات درست نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button