پاکستان

جنوبی پنجاب:نوازشریف،زرداری اورجہانگیرترین میں "گھمسان” کی جنگ چھڑگئی

48 قومی اسمبلی اور 101 صوبائی سیٹوں پر سیاسی رسہ کشی جاری، الیکٹیبلز کہاں جائینگے؟ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور آئی پی پی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے

لاہور(کھوج نیوز) جنوبی پنجاب:نوازشریف،زرداری اورجہانگیرترین میں "گھمسان کی جنگ چھڑگئی تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی 48 قومی اسمبلی اور 101 صوبائی سیٹوں پر سیاسی رسہ کشی جاری، الیکٹیبلز کہاں جائینگے؟ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور آئی پی پی میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں 86 سابق ممبران قومی اورصوبائی اسمبلی 2 سال کے دوران پی ٹی آئی چھوڑ گئے، 30 سابق ایم این ایز اور75 سابق ممبران صوبائی اسمبلی تاحال کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہیں۔

نواز شریف، آصف زرداری اور جہانگیر ترین جنوبی پنجاب کے بڑے سیاسی کھلاڑیوں سے رابطہ کرچکےہیں، یہ 86 سیاسی کھلاڑی آئندہ 2 ہفتوں میں اپنے اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button