پاکستان

جنوری 2024ء میں مہنگائی کی شرح کتنے فیصد رہے گی؟ اقتصادی رپورٹ آگئی

غیرملکی سرمایہ کاری میں8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری 2024ء میں مہنگائی25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے: وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ

اسلام آباد(کھوج نیوز) جنوری 2024ء میں مہنگائی کی شرح کتنے فیصد رہے گی؟ اس حولے سے وزارت خزانہ کی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملکی معیشت کی بتدریج بحالی کا عمل جاری ہے، نومبرمیں پی ایس ایکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اور زرعی شعبہ کی کارکردگی مثبت دکھائی دے رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ربیع سیزن کے پیداواری اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں، پنجاب میں گندم کے پیداواری رقبے میں 2 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اقتصادی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبرتک اخراجات میں 35 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران جاری اخراجات میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک سود ادائیگیوں میں 63 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر میں مہنگائی 28.5 فیصد اور جنوری 2024 میں مہنگائی 25 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ جولائی سے نومبر تک درآمدات 16 فیصد کم ہوئیں، اس دوران جاری کھاتوں کاخسارہ 64.5 فیصد کم ہوا، جولائی سیاکتوبرتک بجٹ خسارے میں31.9 فیصد کمی ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button