پاکستان

جنید صفدر اور عائشہ سیف کے درمیان طلاق کتنی دیر پہلے ہوئی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

جنید صفدر اور عائشہ سیف میں طلاق رواں سال جون میں ہوئی اور اب تمام تر قانونی دستاویزات کاروائی مکمل ہونے کے بعد طے شدہ وقت کے مطابق اعلان کیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے درمیان طلاق کتنی دیر پہلے ہوئی؟ بڑی خبر سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کے درمیان طلاق رواں سال جون میں ہوئی اور اب تمام تر قانونی دستاویزات کاروائی مکمل ہونے کے بعد طے شدہ وقت کے مطابق اعلان کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال رمضان کے مہینے کے دوران عائشہ جاتی عمرہ کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ کہہ کر قطر چلی گئی تھیں اور دونوں کے درمیان طے پایا تھا کہ طلاق کے قانونی کاغذات مکمل ہونے تک خبر کو آٹ نہیں کیا جائے گا۔کاغذات اور عدت کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد طلاق کی تصدیق کی گئی۔ اسی حوالے سے خاتون ٹی وی اینکر رابعہ انعم کی جانب سے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی طلاق سے متعلق اہم انکشاف کیا گیا۔ رابعہ انعم کی جانب سے دعویٰ کیا گیاکہ جنید صفدر اور ان کی اہلیہ کی علیحدگی کو کئی ماہ ہو چکے ہیں۔ تاہم جنید صفدر کی جانب سے اہلیہ سے علیحدگی کی اب باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button