پاکستان

جھوٹی خبریں: چیف جسٹس فائز عیسٰی قاضی میڈیا پر برہم

چیف جسٹس فائز عیسٰی قاضی میڈیا پر برہم، چیف جسٹس پاکستان  نے میڈیا پر غیر مصدقہ اور جھوٹی خبریں چلنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)جھوٹی خبریں: چیف جسٹس فائز عیسٰی قاضی میڈیا پر برہم، چیف جسٹس پاکستان  نے میڈیا پر غیر مصدقہ اور جھوٹی خبریں چلنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ نے 8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

 دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے ریمارکس میں کہا کہ ہفتے کو ایک مرکزی ٹی وی چینل پرخبر چلی کہ ججزکا اجلاس ہوگیا ہے،میرا ساتھی ججزکے ساتھ کوئی اجلاس نہیں ہوا لیکن یہاں تو میڈیا آزاد ہے، میرے ساتھی جج مجھ سے پوچھ رہے ہیں بتائیں پھر اجلاس میں کیا ہوا؟ ججز آکرپریس کانفرنس کرکے وضاحتیں تو نہیں دے سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button