جہانگیرترین کا یوٹرن، نوازشریف کی مخالفت میں کھل کر بول پڑے
8 فروری کو سب گھروں سے نکل کر عقاب کو ووٹ ڈالیں، اللہ نے مجھے بہت دیا ، عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جاتا ہوں: جہانگیر ترین
لودھراں(کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کا یوٹرن، مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی مخالفت میں کھل کر بولتے ہوئے بڑا بیان داغ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اہل ہو کر لودھراں کی خدمت کرنے کیلئے واپس آگیا ہوں، انشا اللہ شبانہ روز محنت کرکے معاشی چیلنجزپر قابو پائیں گے، آگے بڑھنے کا تہیہ کرلیا ہے، انشا اللہ ملک ترقی کریگا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سب گھروں سے نکل کر عقاب کو ووٹ ڈالیں، اللہ نے مجھے بہت دیا ہے، عوام کی خدمت کیلئے اسمبلی میں جاتا ہوں، کامیاب ہو کر ترقی یافتہ لودھراں بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاؤں گا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عوام میری طاقت ہیں، آپ کیلئے ایسے لڑوں گا کہ آپ یاد رکھو گے، ملتان سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں مگر لودھراں کو کبھی نہیں چھوڑوں گا۔