پاکستان

جہانگیر ترین اور پرویز خٹک میں معاملات طے، پارٹی میں بڑے عہدہ کی آفر؟

جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے اور نہ ایسی کوئی آفر قبول کی ہے، میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں: پرویز خٹک

پشاور(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) جہانگیر ترین اور پرویز خٹک میں معاملات طے، پارٹی میں بڑے عہدہ کی آفر؟ سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے ملاقات سے متعلق وضاحت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ پرویز خٹک کے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد پرویز خٹک استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرویز خٹک گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ ان کا کہنا تھا جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے اور نہ ایسی کوئی آفر قبول کی ہے، میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button