پاکستان

جہانگیر ترین نے استعفیٰ کیوں دیا؟ علیم خان نے بڑا راز فاش کر دیا

جہانگیرخان ترین کوبطورچھوٹا بھائی اورصدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلی رہیں گے: علیم خان

لاہور(کھوج نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کے پارٹی عہدے سے مستعفی اور سیاست چھوڑنے کے فیصلے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے سے دلی طورپر دکھ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرخان ترین کاکسی بھی حکومت میں ہونا اس حکومت کیلئے اعزازکی بات ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی حکومت بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھاسکی۔ ان کا کہنا تھاکہ جہانگیرخان ترین کوبطورچھوٹا بھائی اورصدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلی رہیں گے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین کی فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین، سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button