پاکستان

جہانگیر ترین کے بعد عون چوہدری لندن کیوں گئے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

آئی پی پی کے رہنماؤں کی ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان' طبی معائنے کیلئے لندن آیا ہوں' جہانگیر ترین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، سٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے بانی جہانگیر ترین کے بعد عون چوہدری لندن کیوں گئے؟ اس حوالہ سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے رہنما عون چوہدری لندن پہنچ گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بھی کل لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کے رہنماؤں کی ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ طبی معائنے کیلئے لندن آئے ہیں،کوئی سیاسی میٹنگ طے نہیں۔ 14 جون کو جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے لندن میں ممکنہ ملاقات کا سوال کیا گیا تو وہ جواب دیے بغیر چلے گئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی گاڑی کا شیشہ کھول کر سوال سنا مگر ہاتھ ہلا کر چلے گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ پہلا دورہ لندن ہے، وہ لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاس میں قیام پذیر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button