پاکستان

جہانگیر ترین کے بعد پرویز خٹک کا بھی سیاست کو خیر باد کہنے کا اعلان

انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں' پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیکر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے: پرویز خٹک

خیبرپختونخوا(کھوج نیوز) جہانگیر ترین کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویزخٹک نے انتخابات میں ناکامی کے بعد سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ انتخابات میں عوام کے فیصلے کو دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے خدمت کا جو صلہ دیا اس کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ جلد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کا اجلاس طلب کریں گے، پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیکر نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button