پاکستان

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ ادا، سپرد خاک کر دیا گیا

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی گئی جس میں ان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی اور کرکٹ فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کو سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمگیر ترین کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی گئی جس میں ان کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ عالمگیر ترین گزشتہ روز اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، پولیس اور اہل خانہ نے خودکشی قرار دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا تھا کہ عالمگیر ترین نے دائیں کنپٹی پر ایک گولی چلائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button