پاکستان

جیل میں خاتون سے زیادتی ہوئی یا نہیں؟ عالیہ حمزہ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا

جیل میں کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی جیل میں رکھناہی زیادتی ہے، ہماری کیا یہ تذلیل کافی نہیں کہ بغیر کسی جرم کے ہمیں جیل میں رکھا گیا ہے،عالیہ حمزہ

لاہور (کورٹ رپورٹر، لیڈی رپورٹر، آن لائن) جیل میں خاتون سے زیادتی ہوئی یا نہیں؟ عالیہ حمزہ نے سچائی سے پردہ اٹھا دیا ‘ تحریک انصاف کی گرفتار خواتین رہنمائوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیل میں ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی انھیں تو جیل میں رکھناہی زیادتی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید نے کہا کہ ان کے ساتھ جیل میں کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں کی گئی ہماری کیا یہ تذلیل کافی نہیں کہ بغیر کسی جرم کے ہمیں جیل میں رکھا گیا ہے ہم۔بے گناہ ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا آدھی رات کو ہمارے گھروں میں چھاپے مارکر ہمیں پکڑا گیا بغیر کسی ثبوت اور وارنٹ کے پکڑا گیا اگر حکومت کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مسئلہ ہے تو ان کو پکڑا جائے ہمین کیوں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button