پاکستان

جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر پابندی کیوں لگائی گئی؟ اہم خبر سامنے آگئی

اڈیالہ جیل میں ملاقات پر 3 دن آج سے لے کر 15 مئی کی رات 12 بجے تک ہوگا اور فیصلہ آئی جی جیل خانہ جات نے سکیورٹی خدشات کے پیش کیا ہے

راولپنڈی( کھوج نیوز) اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ملاقات پر پابندی کیوں لگائی گئی ؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی جس کے بعد قیدیوں کے ورثاء سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 دن کے لیے پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو جیل کے اطراف میں سرچنگ کی ہدایت کی گئی ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے جیل کے اندر ہنگامی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12بجے تک ہوگا اور یہ فیصلہ جیل اطراف میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button