پاکستان

جے یو آئی نے الیکشن کمیشن کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگا دی

انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی: جے یو آئی کا خط

اسلام آباد(کھوج نیوز) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے الیکشن کمیشن کو خطرناک نتائج کی دھمکی لگاتے ہوئے لیول پلیئنگ فیلڈ اور امیدواروں کو سکیورٹی فراہمی کامطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) نے چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کو لکھے جانے والے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہونے ہیں جبکہ 2 دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے اسکوارڈ پر حملہ ہوا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔ اس سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ حمد اللہ اور خار میں جمعیت علمائے اسلام کے پروگرام پر حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ مراسلے میں جے یو آئی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ جمعیت علمائے اسلام کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے۔ چیف لیکشن کمشنر کے نام خط میں جے یوآئی نے مزید کہا کہ انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن وامان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button