پاکستان

حبا چوہدری کا بڑا اقدام، فیصل چوہدری کو جان کے لالے پڑ گئے

فواد چوہدری کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، فیصل چوہدری کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی: حبا چوہدری کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے خاوند کے بھائی فیصل چوہدری کے رویے پر ان کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا جس کے بعد دیور کو جان کے لالے پڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جس سلسلے میں حبا فواد بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھیں۔ حبا فواد نے کہا کہ آج بھی بہت چل کر اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو ان مسائل کوبھی دیکھنا پڑے گا۔ حبا فواد نے فواد چوہدری کے بھائی وکیل فیصل چوہدری کے رویے کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ فواد کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، فیصل چوہدری کے رویے پر انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فواد چوہدری کے ٹکٹ پرکوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، فواد چوہدری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور میں خود کل سے مہم چلاؤں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button