پاکستان

حلقہ این اے 127 میں بلاول بھٹو اور عطاء اللہ تارڑ آمنے سامنے، انتہائی دلچسپ مقابلہ متوقع

این اے 127 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ ن لیگی عطا اللہ تارڑ جبکہ تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر امیدوار ہیں

لاہور(فیض احمد) عام انتخابات 2024ء میں لاہور کا حلقہ این اے 127 میں بلاول بھٹو اور عطاء اللہ تارڑ آمنے سامنے ہیں جہاں سے انتہائی دلچسپ مقابلے کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 14 قومی اسمبلی کے حلقوں میں سے بڑا مقابلہ این اے 127 میں بھی ہو گا۔ جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ سے ہے جبکہ تحریک انصاف کے ظہیر عباس کھوکھر امیدوار ہیں اس حلقے میں کامیابی کیلئے پیپلز پارٹی کی ساری قیادت بیٹھ گئی ہے اور ن لیگ کو شکست دینے کے پوری قوت لگائی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ان کی بیٹی آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری ، اعتزاز احسن ، شازیہ مری ، پلوشہ خان، قاسم گیلانی، لاہور کی پوری قیادت جس میں فیصل میر ، نوید چوہدری ، اسلم گل، میاں مصباح الرحمن اور عزیز الرحمن سمیت پوری قیادت لاہور میں بیٹھ گئی ہے۔ بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو پہلی پر سیاست میں متحرک نظر آئی ہیں اور بلاول کی مہم چلا رہی ہیں ۔

دوسری جانب ن لیگ کے عطا اللہ تارڑ بھی حلقے میں کارنر میٹنگز کر رہے ہیں حلقے کی کل آبادی 9 لاکھ 72 ہزار 875 افراد ہے ۔ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 19 ہزار 150 ہے۔ این اے 127 میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 157، 160، 161 اور 162 کے حلقے آتے ہیں۔مرد ووٹرز کی تعداد کی تعداد 2لاکھ 74ہزار جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔ پولنگ کیلئے 1016 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سیمرد پولنگ بوتھ کی تعداد 525خواتین کیلئے491 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ 337 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ حلقہ ن لیگ کی قیادت کا رہائشی حلقہ ہے اور اگر بلاول بھٹوزرداری یہاں سے کامیاب ہو جاتے ہیں تو ن لیگ کی سیاست کیلئے بڑا دھچکا ہو گا۔ یہ حلقہ ماڈل ٹان اور اس کی ملحقہ آبادیوں پر مشتمل ہے۔ یہاں پر طاہر القادری کی تحریک منہاج القرآن کا مرکز ہے اور یہ جماعت بلاول بھٹوزرداری سے ہاتھ ملا چکی ہے۔ اس کے علاوہ اس حلقے میں کرسچئیین کی بڑی آبادی ہے جو بلاول بھٹوزرداری کا ساتھ دے رہی ہے ۔ اس کے علاہ یہاں پر آرائیں اور راجپوت برادری کا بڑا ووٹ بنک ہے۔ حلقے میں آنے والے علاہ میں ماڈل ٹان ایکسٹینشن، بہار کالونی، عمر کالونی، کوثر کالونی، لیاقت آباد، پنڈی راجپوتاں، قائد اعظم پارک،محمدی محلہ، دلکشا باغ، پرانی آبادی،کوٹ لکھپت، کرمانوالی کالونی، نئی آبادی، رحمت پورہ، قلعہ والی آبادی، شبنم کالونی، نصرت روڈ، ماڈرن کالونی، بیت الحم، بہار کالونی، گلستان کالونی قینچی امر سدھو، محمد پورہ، پریسوکالونی، مین فیروز پور روڈ، محلہ وحید پارک، بھولا پیر، بھولے شاہ پارک کے علاقے آتے ہیں ۔ یہاں کے بڑے مسائل میں گندے پانی کا گزرنے والا کھلا نالہ ہے جس سے یہاں کے مکین بیماریوں کی لپٹ میں رہتے ہیں۔ اس کے علاہ،سیوریج ایشو ،گیس، بجلی کے مسائل ،ٹوٹی سڑکیں ، ناقص صفائی، صاف پانی کا مسئلہ کا بڑا مسئلہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button