پاکستان

حلقہ این اے 53′ ن لیگی قمر الاسلام کی جیت، چوہدری نثار کی ہار

(ن) لیگ کے قمر الاسلام نے 72006 اور حریف آزاد امیدوار اجمل صابر 58476 جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 44072 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے

راولپنڈی(کھوج نیوز) عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے قمر الاسلام نے میدان مار لیا جبکہ چوہدری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024ء کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 سے (ن) لیگ کے قمر الاسلام کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 53 راولپنڈی 2 سے تمام 329 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق (ن) لیگ کے قمر الاسلام نے 72006 ووٹ لیے اور ان کے حریف آزاد امیدوار اجمل صابر 58476 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 44072 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button