پاکستان

حلقہ بندیوں کا معاملہ، ایم کیو ایم پاکستان نے اعتراضات کا واویلا مچا دیا

ایم کیو ایم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کراچی کے علاقوں ملیر،کیماڑی، بلدیہ اور کورنگی کے حلقوں پر اعتراضات سامنے رکھے

کراچی( کھوج نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا واویلا مچاتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں کراچی کے علاقوں ملیر،کیماڑی، بلدیہ اور کورنگی کے حلقوں پر اعتراضات سامنے رکھے۔ ایم کیو ایم نے حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص اور نواب شاہ میں دیہی آبادی کے ساتھ شہری حصے کو ملانے کے اعتراضات بھی اٹھائے۔ ایم کیو ایم نے صوبائی الیکشن کمشنر پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانیکا مطالبہ بھی چیف الیکشن کمشنر سیکردیا۔ ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قوی امکان ہیکہ بہت جلد اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حتمی فیصلہ کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button