پاکستان

حمزہ شہبازکو مسلم لیگ(ن) میں اہم عہدہ دینےکا فیصلہ کرلیاگیا

حمزہ شہبازکو پارٹی میں اہم ترین ذمہ داری دینے کا فیصلہ قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور حمزہ شہباز رواں ماہ کے آخر میں ہی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازکو پارٹی میں اہم عہدہ دینےکا فیصلہ کر لیاگیا۔ مسلم لیگ(ن) کے ترجمان کے مطابق حمزہ شہبازکو پارٹی میں اہم ترین ذمہ داری دینے کا فیصلہ قائد میاں نوازشریف کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور حمزہ شہباز رواں ماہ کے آخر میں ہی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکو مسلم لیگ(ن) پنجاب کی صدارت یا چیف آرگنائزر کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔واضح ہو کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف خود بھی ماہ رواں کے آخر میں پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button