حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ عارف علوی پھٹ پڑے
عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے: عارف علوی
کراچی(کھوج نیوز) حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی پھٹ پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت پکڑا جارہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بیکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنے کا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنارکھا ہے جس پرآپ غدار قرار دے دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ حمودالرحمان دیانت دار جج تھے ان کے بیٹے آج بھی فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ہیں۔