حکومت اور پی ٹی آئی میں ہونیوالے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں پی ٹی آئی نے اپنی تین بڑی شرائط سامنے رکھ دی ہیں
اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم، آن لائن )پی ٹی آئی نے حکومت نے تین بڑی شرائط رکھ دیں ،مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے 3 شرائط سامنے رکھی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلی شرط میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں۔پی ٹی آئی نے دوسری شرط میں کہا کہ 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے رکھی گئی تیسری شرط میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کروائے جائیں۔واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ملاقات ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی ظفر شامل تھے۔