پاکستان

حکومت بلوچستان اورآکسفورڈ کےدرمیان معاہدہ،بلوچ طلباء کےلئےیونیورسٹی کے دروازے کھل گئے

لندن میں حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی، سینیٹرانوارالحق کاکڑ  سمیت 150 مندوبین نے شرکت کی

کوئٹہ(کھوج نیوز) حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے جس کے ساتھ ہی بلوچستان کے طلبہ کیلئےآکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔ لندن میں حکومت بلوچستان اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں ملالہ یوسفزئی، سینیٹرانوارالحق کاکڑ  سمیت 150 مندوبین نے شرکت کی۔  معاہدے پر دستخط سے بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں بینظیر اسکالر شپ کا اعلان کیا۔ اعلامیے کے مطابق بینظیربھٹو مسلم دنیا کی واحد لیڈر تھیں جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ بلوچستان کے ذہین طلبہ کوسائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور میتھ کیلئے اسکالرشپ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا غریب طالب علم وہاں پڑھےگا جہاں بینظیربھٹو اور دیگر ہستیوں نے تعلیم حاصل کی، جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے اور طلبہ کی اعلیٰ تعلیمی مواقع تک رسائی بینظیر بھٹو کوخراج عقیدت پیش کرنےکی کڑی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی رہنمائی میں نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اوربااختیاربنانےکا مشن جاری ہے، بینظیر بھٹو اسکالرشپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے بلوچستان کے طلبہ کی مدد کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button