پاکستان
حکومت سازی کا فارمولا طےہوتےہی اسٹاک مارکیٹ نے بھی اُڑان بھرلی
پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پراتفاق کےبعد کاروباری ہفتے کےتیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا
کراچی(کھوج نیوز)حکومت سازی کا فارمولا طےہوتےہی اسٹاک مارکیٹ نے بھی اُڑان بھرلی، پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پراتفاق کےبعد کاروباری ہفتے کےتیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا جبکہ ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کےدوران زبردست تیزی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس ایک ہزارسےزائد پوائنٹس کےاضافے سے 61 ہزار 496 پوائنٹس پرٹریڈ کرتےدیکھا گیا۔
دوسری طرف انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 6 پیسےکی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 279 روپے 50 پیسے پر آگیا۔گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالرکا ریٹ 279 روپے 56 پیسےپربند ہوا تھا۔