پاکستان

حکومت سازی کا معاملہ، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کو کرارا جواب

پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے متعلق تھی لیکن پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے : لیاقت بلوچ

پشاور(کھوج نیوز) حکومت سازی کا معاملہ، جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کو کرارا جواب ‘ جماعت اسلامی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون نہیں کر سکتے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا پی ٹی آئی سے بات چیت دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے متعلق تھی لیکن پی ٹی آئی نے وفاقی سطح پر کسی اور جماعت کے ساتھ اتحاد کیا ہے اس لیے صرف خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سے اتحاد کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button