پاکستان

حکومت سازی کا معاملہ، فضل الرحمن کا نوازشریف کو کرارا جواب

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کے لیے تعاون مانگا، جس کے بعد انہوں نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا

لاہور(کھوج نیوز) ملک میں حکومت بنانے کے معاملہ پر نوازشریف اور شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیا جس پر جمعیت علماء کے سربراہ نے ان کو کرارا جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی حکومت سازی کے حوالے سے رابطوں میں تیزی آگئی، ن لیگ کے سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوئی، دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ نواز شریف نے دوران گفتگو میں مولانا فضل الرحمان سے حکومت سازی کے لیے تعاون مانگا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے اپنی جماعت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے تعاون پر اتفاق رائے بھی ہوا۔

قبل ازیں لیگی صدر شہباز شریف نے بھی 24 گھنٹوں کے دوران سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے دوسرا رابطہ کیا۔ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر حالیہ انتخابات اور انتخابی نتائج پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مرکز میں حکومت سازی سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ سربراہ جے یو آئی ف نے مجلس عاملہ اور امرا اجلاس میں مشاورت کا وقت مانگ لیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدھ کو مجلس شوری میں مشاورت کر کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button