حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے تیار، عید کا بڑا تحفہ ملنے کا امکان
حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کے پہلے پندرہواڑے میں یکم اپریل 2024ء سے پیٹرول کی قیمتوں میں 9.94 روپے فی لیٹر اضافہ کیے جانے کا امکان ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے بجلی بم کے بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کے بعد عوام کو چھوٹی عید پر کافی بڑا تحفہ ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کہ امریکی کمپنی موگاس نے اپنی پیداوار کم کر دی ہے اور یوں امریکی حکومت کی جانب سے موٹر اسپرٹ کی درآمد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں 1.30 روپے کم ہونے کا امکان ہے کیونکہ بین الاقوامی منڈی میں اس کی طلب کم اور رسد زیادہ ہے۔ حکومت اور صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے 15اپریل 2024 تک کیلیے قیمت 279.75روپے سے بڑھا کر 289.69 ہونے کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285.49روپے سے کم ہوکر 284.26 روپے ہوسکتی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 0.45 پیسے بڑھ کر 168.63روپے ہو سکتی ہے جبکہ کیروسین کی قیمت 188.49روپے سے بڑھ کر 188.66 روپے روپے ہو سکتی ہے۔