پاکستان

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں، مہنگائی میں مزید کمی کی پیشگوئی

ملک میں معاشی بحالی کے ثبوت ملنا شروع ہوگئے ہیں، مئی میں مہنگائی 13.5 سے 14.5 فیصد رہنے کا امکان ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ بہت جلد مہنگائی میں مزید کمی ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں معاشی بحالی کے ثبوت ملنا شروع ہوگئے ہیں، مئی میں مہنگائی 13.5 سے 14.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 3 سالہ نئے قرض پروگرام کے لیے باقاعدہ مذاکرات شروع کیے گئے، آئی ایم ایف قرض پروگرام مستحکم پالیسی کے لیے انتہائی اہم ہے، قرض پروگرام سے بیرونی سیکٹر مستحکم ہوگا۔ وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض سے سرمایہ کاری بڑھے گی، رواں سال زرعی شعبہ کی پیداوار 6.25فیصد رہی ہے، معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل لازمی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button