پاکستان
حکومت پاکستان اپنےہی ملک میں کتنےہزار روپےکی قرض دارنکلی؟ہوشربا اعدادوشمارمنظرعام پرآگئے
پاکستان کےمقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت پاکستان اپنےہی ملک میں کتنےہزار روپےکی قرض دارنکلی؟ہوشربا اعدادوشمارمنظرعام پرآگئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کےمقامی قرضوں میں 4 ہزار 622 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مارچ تک مقامی قرض بڑھ کر 43 ہزار 432 ارب روپےہوگیا۔ رواں مالی سال کے آغاز پرپاکستان پر مقامی قرضوں کا حجم 38 ہزار 809 ارب روپےتھا۔
رواں مالی سال بیرونی قرضے 89 ارب روپےکم ہوکر 21ہزار 941 ارب روپے ہوگئے۔ حکومت کےذمے بیرونی واجبات 6 فیصد بڑھ کر 3ہزار 284 ارب روپے پر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے مقامی و بیرونی قرضوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔